19 مارچ ، 2013
پشاور…خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مراکز پر تین خودکش حملے 12 شدت پسند ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق وادی دور آفتادہ علاقہ میدان میں گزشتہ روز کالعدم انصارالاسلام کے رضاکاروں نے کالعدم تحریک طالبان کے مراکز پر تین خودکش حملے کئے جس میں کالعدم تحریک طالبان کے 12 شدت پسند ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ حملوں سے مراکز تباہ ہوگئے۔ گزشتہ روز کی جھڑپوں میں بیس شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فورسز کی کاروائی میں بھی کالعدم تحریک طالبان کے گیارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔