Geo News
Geo News

پاکستان
20 مارچ ، 2013

مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جا ری

مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جا ری

اسلام آباد…مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے ،ہزارہ ڈویژن ،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود ہے ،کرم ایجنسی میں بارش سے ہونے والی پھسلن کی وجہ سے حادثات کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق اور 8سیکیو رٹی اہلکاروں سمیت19افراد زخمی ہوگئے۔مالاکنڈ ڈویژن کے وادی سوات اور گردونواح میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری ہے۔ کالام کے پہاڑوں پرایک بار پھر ہلکی برفباری شروع ہوگئی ہے۔ہزارہ ڈویژن کے ملحقہ علاقوں اور مری میں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں زیارت،موسی ٰ خیل اور پشین میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقوں غذر،استوراوردیامرمیں موسم جزوی ابر آلود ہے۔سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں موسم آہستہ آہستہ گرم ہونا شروع ہوگیا ہے۔دوسری جانب کرم ایجنسی کے علاقہ سمیر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی الٹ گئی ،حادثہ میں 11 اہلکار زخمی ہوگئے۔ مہورہ میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے خاتون جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق حادثات بارش کے دوران سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے پیش آئے۔

مزید خبریں :