20 مارچ ، 2013
کراچی … نگراں وزیراعلیٰ سندھ کل دوپہر 12 بجے حلف اٹھائیں گے، گورنر عشرت العباد خان ان سے حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کی حلف برداری کا دن ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ، نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی کل دوپہر 12 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، گورنر عشرت العباد خان ان سے حلف لیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاوٴس چھوڑ دیا اور اپنے اہل خانہ سمیت ذاتی رہائش گاہ میں منتقل ہوگئے ہیں۔