21 مارچ ، 2013
کراچی… عباس ٹاوٴن دھماکے کی تفتیش میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، ایس ایس پی چودھری اسلم نے کہا ہے کہ عباس ٹاوٴن دھماکاریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا، دہشت گرد پہلی بارریموٹ دبانے سے دھماکا کرنے میں ناکام ہوئے، دوسری بار ریموٹ دبانے سے دھماکا کیاگیا، دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی اوربارودحب سے لایاگیا تھا، جبکہ گاڑی میں دھماکاخیزموادکراچی میں نصب کیاگیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی کے مطابق عباس ٹاوٴن دھماکے کے الزام میں 6 دہشت گرد گرفتارکیے جاچکے ہیں، 2 ملزمان انعام اللہ اور بشیر عرف چمپو دیگر 3 دھماکوں میں ملوث ہیں۔