21 مارچ ، 2013
کوئٹہ…حکومت اور اپوزیشن نے بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے نواب غوث بخش باروزئی کے نام پر متفقہ طور اتفاق کر لیا ہے،اس بات کا اعلان مشترکہ کانفرنس میں کیا گیا ، جس میں وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی،اپوزیشن لیڈر طارق مگسی،مولانا واسع اور ن لیگ کے راہنما شریک تھے۔اس موقع پرمولانا واسع نے بلوچستان میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست بھی واپس لینے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے سیاستدان ایک میز پر بیٹھ سکتے ہیں۔بلو چستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف طارق مگسی نے کہا ہے کہ آج ہم نے نواب غوث بخش باروزئی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے جس پر وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی نے بھی اتفاق کر لیا ہے۔