Geo News
Geo News

پاکستان
22 مارچ ، 2013

بے امنی کیس،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت

 بے امنی کیس،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت

کراچی … سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت جاری ہے، چیف جسٹس افتخا محمد چوہدری کی سربراہی میں جناب جسٹس جواد ایس خواجہ، جناب جسٹس خلجی عارف حسین، جناب جسٹس امیر ہانی مسلم اور جناب جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل لارجر بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو حکم دیا تھا کہ جمعہ تک لیاری کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جائے ،عدالت نے شہرسے تمام نوگوایریازختم کرنے کا حکم بھی دیا، چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اسلحہ ولینڈمافیاکے خاتمے اورنئی حلقہ بندیوں تک کراچی میں امن ممکن نہیں،جمعہ تک لیاری میں ایک گولی باقی نہیں رہنی چاہئے، کراچی کو چند لوگوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، جب تک ان سے آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹیں گے امن بحال نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ نے زمینوں پر قبضے سے متعلق سٹیلائٹ تصاویر، نقشے طلب کرلئے ہیں اور رپورٹ بھی طلب کرلی ہے کہ کراچی میں کہاں کہاں قبضے ہیں۔

مزید خبریں :