22 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے لیے تاحیات سیکیورٹی عملہ منتخب کرلیا ہے۔۔اور اس سلسلے میں 23مارچ کو فرمان جاری کیا جائیگا۔دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز نے اصولی فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اپنی اور یوسف رضاگیلانی کی تاحیات حفاظت کے لیے اسلام آباد پولیس کے دو ایس پی، چار ڈی ایس پی اور 150 کانسٹیبل مقررکریں گے۔اس سلسلے میں 23مارچ کو فرمان جاری کیا جائے گا جو وزیراعظم کا اپنے دفتر میں آخری دن ہوگا۔ ان دو افرادکی سیکورٹی پر ہر سال ٹیکس دہندگان پر 30کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی ہی سیکورٹی دیگر سابقہ وزرائے اعظم کو بھی دستیاب ہوگی۔