23 مارچ ، 2013
اسلام آباد…سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہنگراں وزیراعظم کا فیصلہ آج رات یا کل کسی وقت کردیا جا ئے گا ،الیکشن کمیشن بلڈنگ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے جبکہ نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق کے لئے الیکشن کمیشن کا اجلاس شام تک جاری رہے گا، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق فیصلہ کرے گا۔تاخیر اور چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے وقت دیئے جانے کے باوجود اعلان نہ ہونے پر سیکریٹری اشتیاق احمد نے کہا کہ اعلان پر ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کے نام کے تعین کے اس عمل میںآ ئین پر مکمل طور پر عمل در آمد کیا جا ئے گا ۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ کل لازمی طور پر نگراں وزیر اعظم کے نام کا تعین کر لیا جا ئے گا۔سندھ سے رکن الیکشن کمیشن روشن عیسانی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ کراچی سمیت دیگر علاقوں کی نئے سرے سے حلقہ بندیوں کے سلسلے میں کراچی میں مصروف تھے وہ آج شام اسلام آباد پہنچ جائیں گے،ان کی ناراضگی کا تاثر غلط ہے۔