24 مارچ ، 2013
لاہور…سینئر سیاستدان ڈاکٹر مبشر حسن نے کہاہے کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن اس لیے دائر کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو امیدواروں کی اچھی طرح جانچ پڑتال کا حکم دیا جائے۔اس طرح اچھے لوگ سامنے آ سکیں گے ۔لاہور میں جیو نیوز کی نمائندہ ہدا اکرام کو انٹرویو میں ڈاکٹر مبشر حسن نے سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی اپنی پٹیشن کا مقصد الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانا بتا یا۔ ڈاکٹر مبشر حسن نے کہاکہ اسمبلی ممبر بننا پیسا کمانے کا پیشہ بن چکا ہے۔ایسے اقدامات کرنے چاہیئں تاکہ لوگ سمجھیں اور کہیں کہ شفاف انتخابات ہو رہے ہیں۔