24 مارچ ، 2013
کراچی … میر ہزار خان کھوسو سمیت ملک میں اب تک 6 نگراں وزرائے اعظم آچکے ہیں۔ سابق نگراں وزرائے اعظم میں مرحوم غلام مصطفی جتوئی نے 6 اگست 1990ء سے 6 نومبر 1990ء تک خدمات انجام دیں۔میر بلخ شیر مزاری 18 اپریل 1993ء سے 26 مئی 1993ء تک نگراں وزیراعظم رہے۔ معین قریشی 8 جولائی 1993ء نگراں وزیر بنے اور 19 اکتوبر 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ملک معراج خالد نے 6 اکتوبر 1996ء سے 17 فروری 1997ء تک بطور نگراں وزیر اعظم کام کیا۔ محمد میاں سومرو 16 نومبر 2007ء سے 24 مارچ 2008ء تک نگراں وزیراعظم رہے۔ موجودہ وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو پاکستان کے چھٹے نگراں وزیر اعظم ہیں۔ ان کا تقرر 24 مارچ 2013ء کو کیا گیا اور وہ 11 مئی 2013ء کو عام انتخابات کے انعقاد تک فرائض انجام دیں گے۔