پاکستان
24 مارچ ، 2013

میر ہزار خان کھوسو کی نگرانی میں الیکشن بہتر ہوں گے، شجاعت حسین

میر ہزار خان کھوسو کی نگرانی میں الیکشن بہتر ہوں گے، شجاعت حسین

لاہور … مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے میرہزار کھوسو کے نگراں وزیراعظم بننے پر توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ الیکشن بہتر انداز میں ہوں گے۔ مسلم لیگ ہاوٴس لاہور میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے چاروں اچھے امیدوار تھے، ان کی خواہش تھی کہ چھوٹے صوبے سے وزیراعظم بنے، امید ہے الیکشن شفاف اور غیرجانبدار ہوں گے۔ ق لیگ کے مرکزی رہنما سید مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین نے نگراں وزیراعظم کے طور پر میر ہزار خان کھوسو کا نام بہت پہلے دیدیا تھا، آج پرویز اشرف نے چوہدری صاحب سے فون کر کے کہا کہ آپ تو نجومی ہو گئے۔ مسلم لیگ ق کے رہنماء پرویز الٰہی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا ترقیاتی بجٹ شہباز حکومت نے پیلی ٹیکسی ، روٹی، آشیانہ اسکیموں اور جنگلہ بس سروس میں اڑا دیا ، ن لیگ کے کئی سروے جھوٹے ثابت ہوئے، جمہوریت کو زیادہ نقصان جاتی عمرا کی لوٹا ساز فیکٹری نے پہنچایا۔

مزید خبریں :