Geo News
Geo News

پاکستان
26 مارچ ، 2013

سپریم کورٹ کا جعلی ڈگری والوں کیخلاف2 دن میں کارروائی کا حکم

سپریم کورٹ کا جعلی ڈگری والوں کیخلاف2 دن میں کارروائی کا حکم

اسلام آباد…سپریم کو رٹ نے ماتحت عدلیہ میں جعلی ڈگری سے متعلق مقدمات کی تفصیلات طلب کر تے ہو ئے جعلی ڈگری والوں کیخلاف2 دن میں کارروائی کا حکم دیاہے۔تفصیلات تمام ہائی کورٹس کے رجسٹرارز سے طلب کی گئیں،یہ تفصیلات سپریم کورٹ میں جعلی اسناد کے معاملے پر ہونے والی سماعت کے دوران طلب کی گئیں۔اس موقع پر سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی جعلی ڈگری والوں کیخلاف کارروائی کر رہا ہے، جعلی ڈگری والوں کیخلاف کارروائی کیلئے 2 دن کی مہلت دی جائے۔ الیکشن کمیشن 1170 منتخب نمائندوں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کرا رہا ہے،یہ نمائندے 2008 کے انتخابات میں منتخب ہوئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ووٹرز کو امیدوار کے بارے میں ہر چیز کا علم ہونا چاہیے،جس پر سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پرجاری کردیئے جائینگے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اب فلٹر لگا دیا ہے، غلط لوگ جانچ پڑتال میں رک جائیں گے،لوگوں میں اب شعور آ گیا ہے کہ کسے ووٹ دینا ہے۔اسٹیٹ بینک،نیشنل بینک سے امیدوارکے بارے میں پوچھناقابل تعریف ہے۔

مزید خبریں :