26 مارچ ، 2013
کراچی…مسلم لیگ فنگشنل نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحال کی جائے گی اور ساحلی جزیروں سے متعلق غیرشفاف اور غیر قانونی معاہدوں کو ختم کردیا جائے گا۔فنگشنل لیگ کے رہ نما مظفر حسین شاہ نے محمد علی درانی اور امتیاز شیخ کے ساتھ پریس کانفرنس میں انتخابی منشور کا اعلان کیا ، مظفر حسین شاہ کا کہناتھا کہ سندھ سمیت تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں سی پی ایل سی کا نظام قائم کیا جائے گااور کراچی میں تمام نوگوایریاز ختم کئے جائیں گے ، بہالپور کی صوبائی حیثیت بحال ، ساحلی جزیروں سے متعلق غیر شفاف اور غیر قانونی معاہدوں کو ختم اور تمام اضلاع میں ریسکیو 1122 کی سروس شروع کی جائے گی، مظفر حسین شاہ نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبہ کیلئے جی ڈی پی کا چھ فیصد مقرر کیا جائے گا،موٹر وے پولیس کی طرزپر کراچی حیدرآباد اور سکھر سمیت تمام بڑے شہروں میں ٹریفک کا نظام رائج کیا جائے گا، 1991 کے ابپاشی معاہدے کو نافذ کیا جائے گا، ٹیکس دھندگان کی تعداد دس لاکھ سے بڑھا کر تیس لاکھ کردی جائے گی ، توانائی کے متبادل ذرائع کو فوقیت دی جائے گی حکومتی اداروں میں سولہ گریڈ کی تمام تقرریاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گے ، لڑکیوں اور عورتوں پر جنسی تشدد کو ختم کیا جائے گا، اقلیتوں کو تمام سرکاری اداروں میں نوکریاں اور داخلوں کو پانچ فیصد کوٹا دیا جائے گا۔قومی ماحولیاتی ایکٹ 1997 پر عمل کرایا جائے گا۔دھواں دینے والی ان فٹ گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔