26 مارچ ، 2013
کراچی … پیپلز پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیکیورٹی خدشات کے باعث برطانیہ گئے ہیں ، ان کے اپنے والد صدر آصف زرداری سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔پیپلز پارٹی کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اینٹلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا گیا تھا اور انہی خطرات کے باعث وہ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم بھی نہیں چلا سکیں گے تاہم جلسوں سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ پیپلزپارٹیذرائع نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی بھی تردید کی ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول کے درمیان اختلافات ہیں۔