Geo News
Geo News

پاکستان
26 مارچ ، 2013

سائنسدانو ں اور انجینئرز کو جنرل خالد نے صدر کی جانب سے ایوارڈزدیئے

اسلام آباد…چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائین نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 20 سائنسدانو ں اور انجینئرز کو صدر مملکت کی جانب سے سول ایوارڈز دیے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جوائنٹ چیفس ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب ہوئی جس کے دوران پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ، ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری ، نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن اور اسپیس اینڈ اپر اٹموسفیئر ریسر چ کمیشن میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 20 سائنس دانوں اور انجینئرز کو ایوارڈز دیے گئے ہیں ۔ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں سے تین کو ستارہ امتیاز ، 12 کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور پانچ کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

مزید خبریں :