پاکستان
03 مارچ ، 2012

لاہور : مسلم لیگ ن کی صوبائی کونسل کا اجلاس 5 مارچ کو طلب

لاہور … مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اورجنرل سیکریٹر ی کے انتخاب کیلئے صوبائی کونسل کا اجلاس 5 مارچ کو ایوان اقبال لاہورمیں ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی اتوار دوپہر 12 بجے تک صوبائی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال پارٹی کی صوبائی الیکشن اتھارٹی کرے گی۔ کاغذات نامزدگی شام 6 بجے تک واپس لئے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست شب 8 بجے آویزاں کردی جائے گی۔

مزید خبریں :