Geo News
Geo News

پاکستان
27 مارچ ، 2013

پنجاب اسمبلی : 1860 امیدواروں نے 4713 کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

پنجاب اسمبلی : 1860 امیدواروں نے 4713 کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

لاہور … اداکارہ میرا اور لیلیٰ سمیت ایک ہزار 860 امیدواروں نے پنجاب اسمبلی کی 371 نشستوں کیلئے 4 ہزار 713 کاغذات نامزدگی فارم حاصل کر لئے۔ قومی اور پنجاب اسمبلی کیلئے 330 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ الیکشن 2013ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، اداکارہ میرا اوران کی والدہ بھی سیاسی میدان میں کود پڑی ہیں۔ میراکی والدہ شفقت زہرہ نے اپنے اور اپنی بیٹی کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔ ان کہنا ہے الیکشن جیتنے کے بعد میرا خواتین پر ہونے والے ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گی۔ اداکارہ لیلیٰ کہتی ہیں ملک و قو م کی خدمت کیلئے سیاست بہتر ین پلیٹ فار م ہے، وہ جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کیلئے پرْعزم ہیں۔ مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی ٹکٹ سے محروم رہنے والی خواتین نے اپنی پارٹیوں سے گلہ شکوہ کیاہے، تاہم کچھ کا کہنا تھا کہ ٹکٹ نہیں ملا تو کیا ہوا، وہ پھر بھی اپنی پارٹی کے ساتھ ہیں ۔ الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ وہ انتظامات سے مطمئن ہیں۔ انتخابی امیدوار بڑے بڑے سائن بورڈ خود ہی اتار دیں ورنہ الیکشن کمیشن حرکت میں آجائیگا۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نئے ارکان کے چناو کیلئے انتخابی عمل شروع ہو گیا ہے، اسمبلی میں کون پہنچ پائے گا، فیصلہ 11 مئی کو عوام کریں گے۔

مزید خبریں :