پاکستان
28 مارچ ، 2013

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی

اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن 8 کروڑ، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز 4 لاکھ 35 ہزار جبکہ تحریک انصاف 94 لاکھ 60 ہزار روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جماعت اسلامی کے پاس 18 لاکھ 50 ہزار روپے کے اثاثے ہیں، ایم کیو ایم ایک کروڑ 97 لاکھ روپے کے اثاثے رکھتی ہے جبکہ مسلم لیگ ق 5 کروڑ 14 لاکھ، اے این پی کے پاس 2 کروڑ 72 لاکھ، عوامی مسلم لیگ کے پاس 70 ہزار روپے کے اثاثے ہیں۔

مزید خبریں :