Geo News
Geo News

کاروبار
28 مارچ ، 2013

سندھ : کل صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

سندھ : کل صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی … سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کل صبح سے 24 گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی اعلامیے کے مطابق سی این جی جمعہ صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے بند ہونے کے بعد ہفتہ صبح 8 بجے سے دوبارہ دستیاب ہو سکے گی۔ حکام کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں ایک دن سی این جی بند کی گئی تھی اور اس کی وجہ سوئی کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کئے جانے کا واقعہ تھا۔ حکام کے مطابق صنعتوں کو گیس بدستور اتوار کو بند ہو گی ۔

مزید خبریں :