30 مارچ ، 2013
راولپنڈی … پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہیلے ا سکی ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے 6 ممالک کے 11 بہترین ا سکیئرز پاکستان پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر نے پاکستان کے شمالی علاقوں کے حسن کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر اور پہاڑوں کی خوبصورتی کو مسخر کرنے کیلئے پہلے ہیلے ا سکی ایونٹ کا اہتمام کیا ہے۔ اس میں شرکت کیلئے فرانس، کینیڈا، روس، سربیا، آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ سے 11 بہترین اسکیئرز پاکستان پہنچ گئے ہیں جو عالمی سطح پر پاکستان کا بہتر امیج پیش کرنے کیلئے ایک ہفتہ جاری رہنے والے اس ایڈونچر اسپورٹس میں حصہ لیں گے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑی پاکستان کے مہمان ہیں جن کی سیکیورٹی کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔