31 مارچ ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کر کے ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری کی وارداتوں میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا کٹی پہاڑی پر کارروائی کے بعد گرفتارکیے جانے والیمطلوب ملزم کبیر سے 5 کلاشنکوف ، ایک جی تھری، دو پستول 5، سی سی ٹی وی کیمرے اور درجنوں راوٴنڈز برآمد کرلییہیں۔سی آئی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کٹی پہاڑی پر دہشت کی نشانی محسود اللہ عرف بھالو کا قریبی ساتھی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک ڈائری بھی ملی ہے جس میں تاجروں اور ماربل فیکٹری مالکان کے رابطہ نمبرز اور پتے موجود ہیں۔