01 اپریل ، 2013
لاہور…امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے 17اپریل کو لاہور میں بسنت منانے کا فیصلہ درست نہیں۔منصورہ لاہور سے جاری بیان میں ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ نگران حکومت بسنت منانے کی بجائے صوبے میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ حکمران بسنت منانے کی بجائے عوام کو دو وقت کی روٹی مہیا کرنے کے لئے اقدامات کریں۔