Geo News
Geo News

پاکستان
01 اپریل ، 2013

کے پی کے میں خواتین کی مخصوص نشست:عاصمہ عالمگیر پی پی کی پہلی ترجیح

کے پی کے میں خواتین کی مخصوص نشست:عاصمہ عالمگیر پی پی کی پہلی ترجیح

پشاور…خیبر پختونخوا میں آٹھ سیاسی جماعتوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے الیکشن کمیشن میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ترجیحی فہرستیں جمع کرادی ہیں۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی فہرستوں کے مطابق پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کیلئے عاصمہ عالمگیر کوپہلی، شازیہ اورنگزیب کودوسری اور نیلوفربابر کوتیسری ترجیح قراردیاہے جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے نگہت یاسمین، شازیہ طہماس اور عرفانہ جلال ترجیحی امیدواروں میں شامل ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی نے قومی اسمبلی کیلئے بشریٰ گوہر کا پہلا، جمیلہ گیلانی کا دوسرا اور زبیدہ احسان کا تیسرا نمبر ہے۔جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے یاسمین پیر محمد خان اے این پی کی پہلی، ستارہ ایاز دوسری اور شگفتہ ملک تیسری ترجیح ہونگی۔جمعیت علماء اسلام کی فہرست میں قومی اسمبلی کیلئے شاہدہ اخترعلی، نعیمہ اختر اور فرحانہ بنوری ترجیحی امیدواروں میں شامل ہیں۔تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی کیلئے نسیم حیات، مہرتاج روغانی اور نادیہ شیرخان کو پہلی ،دوسری اور تیسری ترجیح قرار دیدیاہے۔اسی طرح جماعت اسلامی کی قومی اسمبلی کیلئے عائشہ سید پہلے، سمیعہ راحیل قاضی دوسرے اور بلقیس مراد تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے راشدہ ظفر، عذرا کندن اور حمیرا شبیر ترجیحی امیدوار ہونگی۔ مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی کیلئے طاہرہ بخاری، میمونہ مختار اور شاہین حبیب اللہ کو صوبائی اسمبلی کیلئے اپنی پہلی،دوسری اور تیسری ترجیح قرار دیاہے۔

مزید خبریں :