01 اپریل ، 2013
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ میں گوادر پورٹ چین کے حوالے کیے جانے پر سخت تنقید کی گئی ، سینیٹر روبینہ عرفا ن نے کہا کہ آغاز حقوق بلوچستان کی بات کرنے والی وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ بلو چستان کے حوالے کیوں نہ کی ؟ سینیٹ کی کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ کا اجلاس سرادر محمد حسنی کی صدارت میں ہوا، رکن کمیٹی روبینہ عرفان نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو گوادر بندرگاہ چلانے کی تربیت دی جانی چاہیے تھی ، کیا بلوچستان کے عوام میں اہلیت نہیں ہے۔ رکن کمیٹی نے میر حاصل بزنجو نے کہا کہ آئندہ ا جلاس میں گوادر پورٹ کو چین کے حوالے کرنے کے معاہدہ کی تفصیلات پیش کی جائیں۔ چیئر مین کمیٹی سردار محمد حسنی نے حکومت بلوچستان اور وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کو ہدایت کی کہ گوادر میں ایک ہزار ایکڑ اراضی پاکستان نیوی کو دینے کے جلد اقدامات کیے جائیں۔