پاکستان
04 مارچ ، 2012

عبد الحق بھرٹ کا کارکنوں کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر صدر سے اظہار تشکر

عبد الحق بھرٹ کا کارکنوں کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر صدر سے اظہار تشکر

کراچی…سندھ کے صوبائی وزیر اینٹی کرپشن عبد الحق بھرٹ نے سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں پارٹی ورکرز کو ٹکٹ جاری کرکے انہیں کامیاب کرانے پر صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا ہے۔اپنی رہائش گاہ پر مختلف پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کے اس اقدام سے شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی روح کو بھی سکون ملا ہو گا جن کی سیاست کا محور پارٹی کارکن تھے۔ عبد الحق بھرٹ کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکنوں کو ایوان بالا پہنچانے پر سندھ بھر کے کارکنوں کو نیا حوصلہ ملا ہے جس کا اظہار آئندہ انتخابات میں ہو جائے گا۔انہوں نے نو منتخب ارکان پارلیمنٹ سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی سیاست کی بنیاد بنائیں گے۔

مزید خبریں :