Geo News
Geo News

پاکستان
03 اپریل ، 2013

وفاقی وزیر داخلہ کا آئی جی پنجاب کو فون، گوجرانوالہ واقعے پر بریفنگ لی

اسلام آباد … نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک محمد حبیب خان نے آئی جی پنجاب آفتاب سلطان کو ٹیلی فون کر کے گوجرانوالہ میں مسلم، مسیحی تصادم پر بریفنگ لی۔ آئی جی پنجاب پولیس آفتاب سلطان نے نگراں وزیر داخلہ کو بتایا کہ گوجرنوالہ پولیس نے مسلم مسیحی تصادم کے بعد موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے، مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑیوں پر بھی پتھراوٴ کیا۔ ملک محمد حبیب خان نے آئی جی پنجاب سے کہا کہ وہ صورتحال پر نظر رکھیں، وفاقی وزارت داخلہ بھی گوجرنوالہ واقعہ کی مانیٹرنگ کرے گی۔

مزید خبریں :