پاکستان
04 اپریل ، 2013

کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے ٹریبونلز تشکیل

کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے ٹریبونلز تشکیل

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے الیکشن ٹربیونلزتشکیل دیدیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں اپیلوں کی سماعت کے لیے 9 الیکشن ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں5، سندھ میں2، پشاور اور کوئٹہ میں ایک ،ایک الیکشن ٹربیونل قائم کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 اور این اے 49 کی اپیلوں کی سماعت راولپنڈی بنچ کا ٹربیونل کرے گا۔

مزید خبریں :