04 اپریل ، 2013
اسلام آباد … وفاقی وزیر پیٹرولیم سہیل وجاہت حسین صدیقی نے کہا ہے کہ گیس کی تقسیم سمیت تمام امور میں انصاف پر مبنی پالیسی کو فروغ دیا جائے گا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ وزارت کے تمام امور پروفیشنل طریقے سے چلائیں گے، کوشش ہوگی کی ایسے کام کئے جائیں جن سے آنے والی حکومت کیلئے آسانی پیدا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت کے امور کی انجام دہی میں ذاتی مفادات سے بالاتر انصاف کو فروغ دیں گے۔