Geo News
Geo News

پاکستان
05 اپریل ، 2013

اسلام آباد: باراتیوں سے بھری بس کار سے ٹکراکراْلٹ گئی،18 زخمی

اسلام آباد: باراتیوں سے بھری بس کار سے ٹکراکراْلٹ گئی،18 زخمی

اسلام آباد…اسلام آباد میں ایکسپریس وے پر باراتیوں سے بھری بس ایک کار سے ٹکراکراْلٹ گئی۔18 باراتی زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق اسلام آباد میں تھانا شہزاد ٹاوٴن کے علاقے میں ایکسپریس وے پر بارایتوں سے بھری بس تیزرفتاری کے باعث کار سے ٹکرا کرالٹ گئی۔بس گولڑہ سے کھنہ پل کی جانب جار ہی تھی۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے ۔جنھیں ریسکیو اور دیگر امدادی اداروں نے پمزاسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :