Geo News
Geo News

پاکستان
05 اپریل ، 2013

نواز شریف کے لاہور کے حلقے 119 سے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف کے لاہور کے حلقے 119 سے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے حلقہ 119 سے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے جبکہ این اے 120سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کافیصلہ 7اپریل کوسنایاجائے گا۔لاہورمیں سیشن کورٹ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے حلقہ 119 سے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے ۔ نواز شریف کے کاغذات پر سزا یافتہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا ۔ سیشن کورٹ نے اعتراض مسترد کرتے کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ۔ دوسری طرف لاہور کے حلقے این اے 120سے نوازشریف کے کاغذات کافیصلہ 7اپریل کوسنایاجائے گا۔

مزید خبریں :