Geo News
Geo News

پاکستان
05 اپریل ، 2013

ریٹرننگ افسران نے آج بھی امیدواروں سے عجیب و غریب سوالات پوچھے

ریٹرننگ افسران نے آج بھی امیدواروں سے عجیب و غریب سوالات پوچھے

اسلام آباد…ریٹرننگ افسران نے آج بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران امیدواروں سے عجیب و غریب سوالات پوچھے۔ کسی سے مردے کو غسل کرنے کا طریقہ پوچھا گیا تو کسی سے پانچ وقت کی نماز پڑھنے کا وعدہ لے لیا۔سکھر میں حلقہ این اے 199 اور پی ایس 3 اور 4 سے انتخابات میں کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ افسر نے ایک امیدوار سے یہ کہا کہ وہ اسلامی مہینوں کے نام بتائیں۔ متحدہ دینی محاذ کے اُمیدوار مولانا رمضان نعمانی سے ریٹرننگ افسر نے مردے کو غسل دینے کا طریقہ پوچھ لیا۔میں نے کبھی انتقال کر جانے والے کسی شخص کو غسل نہیں دیا۔اسی طرح ایک امیدوار سے جب یہ پوچھا گیا کہ پاکستان پہلا آئین کب بنا توجواب کچھ اس طرح ملا۔1956 میں بنایا گیا تھا۔میرپور خاص میں این اے 227 کے ریٹرننگ افسر نے ایک امیدوار سے سوالات کرنے کے بجائے پانچ وقت کی نماز پڑھنے کے وعدے پر کاغذات منظورکرنے کی شرط رکھ دی۔ امیدوار نے بھی فٹ سے وعدہ کر لیا۔سر اب انشاء اللہ پانچ وقت نماز پڑھوں گا۔ پوری پانچ وقت قبلہ، پانچ وقت نماز پڑھوں گا اور اِس وقت تہجد بھی پڑھتا ہوں۔ایک امیدوار نے تو ریٹرننگ افسر کے سوالات شروع ہونے سے پہلے ہی کہہ دیا کہ مذہبی سوالات کے علاوہ جو چاہیں پوچھ لیں۔

مزید خبریں :