04 مارچ ، 2012
لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2 ارب روپے 17 کروڑ روپے کی لاگت سے لیبر کمپلیکس آئندہ ماہ اپریل میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ڈیفنس روڈ پر ورکرز ویلفیئر فنڈ کے زیر اہتمام تعمیر ہونے والے لیبر کمپلیکس کا دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 47 ایکڑ رقبہ پر مشتمل کمپلیکس میں 1296 فلیٹس تعمیر کئے گئے ہیں۔ یہ فلیٹس شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے صنعتی مزدوروں میں تقسیم کئے جائیں گے اس کمپلیکس میں اسکولز، کمیونٹی سینٹر، پارک، قبرستان اور دیگر بنیادی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔