Geo News
Geo News

پاکستان
05 اپریل ، 2013

جعلی ڈگری ، جاوید حسنین کے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی

جعلی ڈگری ، جاوید حسنین کے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی

کراچی…جعلی ڈگری کیس میں سیشن کورٹ نے سرگودھا میں سابق ایم این اے جاوید حسنین شاہ اور بھکر میں نوانی برادران کے مقدمات کی سماعت کل تک جبکہ ڈیرہ غازی خان میں میر بادشاہ قیصرانی کے مقدمے کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی جاوید حسنین شاہ کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔آج کی سماعت میں عدالت نے جاوید حسنین شاہ کی فرد جرم ختم کرنے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔ سیشن کورٹ بھکر میں ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی رشید اکبر خان نوانی اور ان کے بھائی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر خان نوانی کی جعلی ڈگری کیس میں سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ڈیرہ غازی خان سیشن کورٹ میں سابق ایم پی اے میر بادشاہ قیصرانی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔ لیکن میر قیصرانی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے میر بادشاہ قیصرانی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا اور ان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔جعلی ڈگری کیس میں تین سال کی سزا پانے والے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سزا کے خلاف لاہورہائی کورٹ ملتان بنچ میں اپیل دائرکردی ہے۔

مزید خبریں :