Geo News
Geo News

پاکستان
06 اپریل ، 2013

وفاقی وزیر داخلہ ملک محمد حبیب خان کا اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب

وفاقی وزیر داخلہ ملک محمد حبیب خان کا اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب

اسلام آباد…نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک محمد حبیب خان نے اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب کرلیا۔نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک محمد حبیب خان کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کے دوران سیکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے آئی جیز اور ہوم سیکریٹریز کے علاوہ رینجرز،ایف سی اورانٹیلی جنس اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ نگراں وفاقی وزیر داخلہ اجلاس میں الیکشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے چاروں صوبوں اور انٹیلی جنس اداروں سے تجاویز مانگیں گے۔

مزید خبریں :