06 اپریل ، 2013
کراچی …کراچی ایسٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 20 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت کے مطابق اس کارروائی میں بدنام زمانہ ملزم فیصل عرف ڈکیت ،وسیم سیال عرف بہاری اور اس کا ساتھی محمد سلیم جو کہ پولیس کو قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار شدگان کے قبضے سے 18 ٹی ٹی، 3 کلاشنکوف رائفل ،چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور سینکڑوں گولیاں بر آمد ہوئی ہیں۔