08 اپریل ، 2013
پشاور…پشاورہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں سابق وزیر کھیل خیبرپختونخوا عاقل شاہ سمیت تین سابق اراکین کی ضمانت منظور کرلی ہے۔پشاور ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیسز میں قیدوجرمانے کی سزائیں پانے والے تین سابق اراکین اسمبلی کی ضمانتیں منظور کرلیں۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر سید عاقل شاہ، سردار علی اور جاوید ترکئی کی جعلی ڈگری کیسز میں سزاوٴں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ عدالت نے تینوں سابق اراکین اسمبلی کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت عالیہ نے ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے سنائی گئی سزائیں بھی عارضی طور پر معطل کردیں۔ چیف جسٹس نے سردار علی اور جاوید ترکی کو چھ چھ لاکھ روپے اور تین شخصی ضمانتوں جبکہ عاقل شاہ کو پانچ لاکھ روپے اور تین شخصی ضمانتوں کے مچلکے داخل کرنے کا حکم دیا۔