08 اپریل ، 2013
کراچی…کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے،اب تک سب سے زیادہ بارش صدر میں 28 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے،جبکہ کل صبح میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہر میں اب تک سب سے زیادہ بارش صدر کے علاقے میں 28 ملی میٹر ریکارڈ گئی جبکہ شاہراہ فیصل میں 25،گلستان جوہر میں 20،کراچی ایئرپورٹ پر 23،ناظم آباد میں 16،پی اے ایف مسرو میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔