08 اپریل ، 2013
لاہور…لاہورہائیکورٹ کے2رکنی بنچ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی روکنے کا حکم معطل کر دیا۔لاہورہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے350یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی روکنے کا حکم دے رکھاتھا،اس فیصلے کیخلاف فیسکو وغیرہ نے اپیلیں دائرکیں،جن میں موٴقف اختیارکیا گیا کہ صارفین ساڑھے3سو یونٹوں سے صرف بلب اور پنکھاہی نہیں،بلکہ پْرتعیش اشیاء بھی استعمال کرتے ہیں،اس لئے یہ بنیادی حق کی تعریف میں نہیں آتا،جبکہ عدالت کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی روکنے کاحکم دینے کااختیاربھی نہیں تھا،2رکنی بنچ نے سنگل بنچ کاحکم معطل کرتے ہوئے کہاکہ حکام یکم اپریل سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کر سکتے ہیں،عدالت نے مزیدسماعت22اپریل تک ملتوی کردی اور قرار دیاکہ اپریل سے پہلے کے چارجزکی وصولی کے معاملے کاجائزہ لیکرفیصلہ کیاجائیگا۔