05 مارچ ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…غلیل سے پتھر ما ر کر در ختوں پر لگے پھل تو تو ڑ ے ہی جا تے ہیں لیکن اب غلیل کے ذریعے کمپیو ٹر گیم بھی کھیلا جا سکتا ہے۔ اس عام غلیل میں یوایس بی کارڈ اور سینسر لگا کر کمپیو ٹر سے منسلک کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس سے کیاجانے والا ہر وار کمپیو ٹر تک منتقل ہو تا ہے اور یو ں کی بورڈ اورماؤس کی بجائے اس غلیل سے ہی گیم کھیلنا ممکن ہو جا تا ہے ۔