Geo News
Geo News

پاکستان
10 اپریل ، 2013

جعفرآباد:مانجھی پور سے 4 دہشتگرد گرفتار،دھماکہ خیزموادبرآمد

جعفرآباد:مانجھی پور سے 4 دہشتگرد گرفتار،دھماکہ خیزموادبرآمد

جعفرآباد…جعفرآباد پولیس نے مانجھی پور کے مقام پر چھاپہ مارکر 4، دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو دھماکہ خیزمواد اور ڈینٹو میٹر برآمد کرلیا۔ ڈی پی او جعفرآباد ذوالفقار علی کے مطابق پولیس کی خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی جان محمد نے مانجھی پور کے قریب چھاپہ مارا۔ 4، دہشت گردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام کی طرف منتقل کردیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کلو دھماکہ خیز مواد اور ڈینٹو میٹر برآمد کرلیا۔ڈی پی او کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان گیس پائپ لائنوں میں دھماکے کرتے تھے۔

مزید خبریں :