Geo News
Geo News

پاکستان
10 اپریل ، 2013

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران دوپولیس اہلکاروں سمیت5افرادقتل

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران دوپولیس اہلکاروں سمیت5افرادقتل

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سائیٹ میں شیر شاہ کے قریب ملزمان نے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے سائیٹ بی تھانے کے دو اہلکارزاہد اور خالد موقع پر جاں بحق ہوگئے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ویسٹ آصف اعجاز شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ موقع سے نائن ایم ایم پستول کے 8 خول ملے ہیں اور واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، دوسری جانب سرجانی ٹاو ن کے علاقے یوسف گوٹھ میں فائرنگ کر کے شعیب نامی شخص کو ہلاک کردیا گیا۔ کورنگی ڈھائی نمبر میں دکان کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس سے دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

مزید خبریں :