12 اپریل ، 2013
لاہور… نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہاہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رہے گا۔ یہ وسائل عوام کی امانت ہیں اور ان کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ ہوں گے۔ایوانِ وزیراعلیٰ لاہور میں پنجاب کی نگران کابینہ کااجلاس ہوا،جس میں مالی سال دو ہزار تیرہ،چودہ کے بجٹ کی گائیڈلائینز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے صوبے کی مستحکم مالی پوزیشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر نگران و زیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا کہ نگران حکومت نئے مالی سال کے بجٹ کے خدو خال کا جائزہ لے رہی ہے۔