12 اپریل ، 2013
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ملاقات کی ہے۔جیو نیوز کے نمائندے ارشد وحید چودھری کو ذرائع نے بتایاہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے فارمیشن کمانڈرز کے اجلاس کی صدارت کے بعد صدرزردای سے ایوان صدرمیں ملاقات کی، جو پونے دوگھنٹے جاری رہی۔ اس موقع پر عام انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی اور الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کے علاوہ سیکیورٹی کی صورت حال پربھی مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے بارے میں کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا۔ جیونیوز نے صدارتی ترجمان سے رابطہ کیا توانہوں نے آرمی چیف کی صدر زرداری سے ملاقات کے بارے میں لاعلمی کااظہارکیا۔