Geo News
Geo News

پاکستان
12 اپریل ، 2013

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کوعہدے سے ہٹانے کاحکم

 ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کوعہدے سے ہٹانے کاحکم

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کوعہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت صنعت کے سینئرافسرکو منیجنگ ڈائریکٹر کاچارج دینے کا حکم دیاہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے وزارت صنعت کوایک خط کی بنیادپر ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کوعہدے سے ہٹادیاگیا، ا لیکشن کمیشن کاکہناتھاکہ میجر جنرل (ریٹائرڈ) ملک محمدفاروق سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔برطرف کیے جانے والے ایم ڈی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپنی برطرفی کے خلاف حکم امتناع حاصل کرلیا، اسلام آبادہائی کورٹ کے ایک رکنی بینچ جسٹس شوکت عزیرصدیقی نے حکم امتناع خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ ججز ،آرمی افسر زاور بیوروکرٹیس کے ساتھ خصوصی برتاوٴنہیں ہوگا۔ عدالت نے سیکریٹری صنعت کو ہدایت کی کہ وزرات کے سینئر افسر کوایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورکاچارج دیاجائے اوربعدمیں اس عہدے پرتعیناتی کے عمل میں شفافیت کویقینی بنایاجائے۔

مزید خبریں :