05 مارچ ، 2012
لاہور… سینیٹ کے انتخابی نتائج کو سپریم کورٹ رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا،درخواست گذار نے موٴقف اختیار کیا کہ انتخابات میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی،انتخابی نتائج کالعدم قراردیئے جائیں، عدالت قائم مقام وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کی تقرر ی کے بارے میں 20ویں آئینی ترمیم کوبھی ختم کرے، یہ اختیار الیکشن کمیشن کا نہیں عوام کا ہے۔