13 اپریل ، 2013
کراچی … پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہے ان کی جماعت ضلع ٹھٹھہ کی ہر نشست سے الیکشن لڑے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی میڈیا سیل کراچی میں شیرازی گروپ کے رہنما قاسم چانڈیو اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 سے پارٹی کے امیدوار اویس مظفر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس پاکستان کارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی اور وزیراعلیٰ بھی پیپلزپارٹی کا جیالا ہوگا۔