14 اپریل ، 2013
گجرات…بھارت کی ریاست گجرات میں بس اور ٹرک میں ٹکر سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں مسافروں سے بھری بس، سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بس کے پیچھے آنے والی کار بھی بس سے ٹکرائی،زخمی کار ڈرئیواربھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔