Geo News
Geo News

پاکستان
14 اپریل ، 2013

سپریم کورٹ میں سندھ میں خلاف ضابطہ ترقیوں،انضمام کا کیس

سپریم کورٹ میں سندھ میں خلاف ضابطہ ترقیوں،انضمام کا کیس

کراچی…سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت سندھ نے گزشتہ پانچ سال میں خلاف ضابطہ ترقیوں، 2009 سے مارچ دوہزار تیرہ تک افسران کے انضمام اور رواں سال جنوری سے 16 مارچ دوہزار تیرہ کے دوران نئی بھرتیوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی ہیں۔ محکمہ سروسز کی جانب سے عدالتی حکم کے بعد ڈیپوٹیشن پر آنے والوں کے انضمام، نان کیڈر سے کیڈر پوسٹوں پر ضم ہونے والے افسران کی تفصیلات جمع کرادی گئی ہیں۔سیکریٹری سروسز نے سال 2008 سے 16 مارچ 2013 تک ضم ہونیوالے افسران، 31 مارچ 2009 سے 16 مارچ 2013 تک خلاف ضابطہ ترقی دئیے جانے والے افسران اور اپنی پوسٹ سے بڑی پوسٹ پر کام کرنے والے افسران کی تفصیلی فہرستیں جمع کرادی ہیں۔عدالتی حکم پر محکمہ سروسز سندھ نے یکم جنوری سے 16 مارچ 2013 تک کی جانے نئی بھرتیوں کی تفصیلات بھی جمع کرادی ہیں۔اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کی لارجر بنچ سولہ اپریل کو کرے گی۔

مزید خبریں :