14 اپریل ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنوں نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ٹکٹ دلانے کیلئے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کے باہر دلچسپ انداز میں مظاہروں کاسلسلہ جاری رکھا۔این اے 126 سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی عمرسہیل ضیا بٹ کے حامی بینڈ باجوں کے ساتھ ماڈل ٹاوٴن پہنچے اور مختلف دُھنیں بجائیں۔ مظاہرین نے عمر سہیل ضیا بٹ کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا۔ پی پی 139 کے کارکنوں نے اپنے امیدوار شفقت علی کے حق میں مظاہرہ کیا۔جبکہ این اے 95گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے متوقع امیدواربیرسٹرعثمان ابراہیم کے خلاف مظاہرہ کیاگیا۔کچھ کارکن درختوں پر چڑھ کر بھی نعرے لگاتے رہے۔