14 اپریل ، 2013
میامی …دنیا بھر میں جہاں مختلف عادات و اطوار کے لوگ پائے جاتے ہیں وہیں انکے شوق بھی ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہوتے ہیں لیکن ایک امریکی نوجوان کا شوق ایسا انوکھا ہے جسے سوچ کر آپکی عقل دنگ رہ جائے۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے22سالہ نوجوان ایرک ڈوچارمے کا شوق انوکھا ہی نہیں بلکہ سب سے نرالا بھی ہے جسے جل پریوں سے جنوں کی حد تک لگاؤ ہے۔افسانوی کہانیوں میں پائی جانے والی جل پریاں ڈوچارمے کے دل کو اس قدر بھاچکی ہیں کہ وہ خودانکا طرز زندگی اپنانے کا خواہشمند ہے۔جل پریوں سے دیوانگی کی حدلگاؤ رکھنے والے ڈوچارمے کی زندگی میں سونے سے لیکر کھانے پینے حتیٰ کے سانس لینے تک میں انہی کا انداز نمایاں نظر آتا ہے۔یہی نہیں خود کو جل پریوں کے روپ میں ڈھالنے کیلئے ڈوچارمے انہی کی طرح مخصوص رنگ برنگی دُم لگاکر ہفتے میں تین بار ڈیڑھ گھنٹے تک زیرِ آب ڈائیونگ بھی کرتا نظر آتا ہے کہ شاید اسی طرح افسانوی کہانی حقیقت کا روپ دھار لے اور وہ بھی حقیقتاً جل پری (Merman) میں تبدیل ہوجائے۔